لاہو ر( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حماد اظہر نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کو چور اور دہشتگرد کی طرح اٹھایا گیا ہے،گرفتاریوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے، ملک میں لٹیرے دندناتے پھر رہے ہیں، کیا ملک میں جمہوری حکومت قائم ہے؟ ،عمران خان کو گرفتار کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی تھی، انکے گھر کے باہر ہمارے کارکن 24 گھنٹے موجود رہیں گے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ فواد چوہدری نے ہمیشہ قانون کی بالادستی کی بات کی، فواد چوہدری کو لاہور میں ان کی رہائش گاہ سے اغوا کیا گیا، ان کو ایسے اٹھایا گیا جیسے چور اور دہشتگرد کو اٹھایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ فرخ حبیب نے فواد چوہدری کو لیجانے والی گاڑی کوروکنا چاہا لیکن روکنے کی کوشش پر دیگر دو گاڑیوں نے فرخ حبیب کی گاڑی کا تعاقب کیا۔حماد اظہر نے کہا کہ فواد چوہدری سے متعلق اب تک نہیں بتایا گیاکہ کہاں رکھاگیاہے، فواد ہمیشہ قانون اور آئین کی بات کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو گرفتار کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی تھی، عمران خان کے گھر کے باہر ہمارے کارکن 24 گھنٹے موجود رہیں گے۔حماد اظہر نے کہا کہ بتائیں کہ کیا مارشل لا لگ چکا اور اسکا اعلان باقی ہے؟ ۔متنازعہ نگران وزیراعلی کو کیا اس مقصد کیلئے لگایا گیا تھا، اس ظلم اور بربریت کوختم کرنا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی کواٹھایا تھا، کیا اسکی آواز دبا لی گئی؟۔انہوں نے کہا کہ گرفتاریوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے، ملک میں لٹیرے دندناتے پھر رہے ہیں، کیا ملک میں جمہوری حکومت قائم ہے؟ ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم ختم ہوچکی، ہمارا ان سے مقابلہ نہیں۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...