بیجنگ (این این آئی)چین دنیا کی سب سے بڑی خلائی طاقت بننے کی خواہش رکھتا ہے اور اس حوالے سے اس نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ چاند پر بھیجا گیا یہ خلائی مشن وہاں سے پتھروں کے نمونے لے کر واپس زمین پر پہنچے گا۔چین اپنی فوج کی قیادت میں اسپیس پروگرام کو وسعت دینے کے لیے اربوں ڈالر خرچ کر رہا ہے اور 2022ء تک ایسا خلائی اسٹیشن قائم کرنا چاہتا ہے، جہاں پر خلابازوں کا قیام بھی ممکن ہو گا۔ اسی طرح چینی خلاباز چاند پر بھی قدم رکھنا چاہتے ہیں۔ چین کی طرف سے آج روانہ کیے جانے والے مشن کا بنیادی مقصد چاند سے پتھروں کے نمونے جمع کر کے زمین پر لانا ہے تاکہ سائنس دانوں کو چاند کی ابتدا، وہاں کی سطح، تشکیل اور آتش فشانی سرگرمیوں کے بارے میں جاننے میں مدد مل سکے۔ چین نے منگل کی صبح اپنے جنوبی جزیرے ہینان سے ‘لانگ مارچ فائیو’ راکٹ کو چاند کے لیے روانہ کیا۔ اس راکٹ کا نام چینی چاند کی دیوی کے نام پر رکھا گیا ہے
مقبول خبریں
پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد مودی کو چھپنے کی جگہ نہیں مل رہی،...
کوئٹہ(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد مودی کو چھپنے کی جگہ...
خضدار میں 21 مئی کو فتنة الہندوستان نے بھارت کے حکم پربچوں کو دہشت...
راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کی 20 سالہ اسٹیٹ اسپانسرڈ دہشتگردی کی تفصیلات دنیا...
ملک کے میدانی علاقوں شدید گرمی کا امکان، دادو اور سبی میں پارہ 50...
اسلام آباد(این این آئی)ملک کے بیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لہر کے زیرِ اثر رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے...
وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے ایران کا دورہ کریں گے،تیاریاں حتمی مراحل میں داخل
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے ایران کا دورہ کریں گے۔سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورہ ایران کی تیاریاں حتمی مراحل...
پاک بھارت تنازعات کے حل کا نیا امکان پیدا ہو گیا ہے، امریکی محکمہ...
واشنگٹن(این این آئی)امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی میں کمی اور جنگ...