واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بعد سابق نائب صدر مائیک پینس کے گھر سے بھی خفیہ دستاویزات برآمد کرلی گئیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق مائیک پینس کے گھر سے ملنے والے خفیہ دستاویزات ایف بی آئی کو دے دیے گئے ہیں، فی الحال یہ واضح نہیں کہ ان میں معلومات کس نوعیت کی ہیں۔مائیک پینس کے وکیل کو انڈیانا میں گھر سے گزشتہ ہفتے خفیہ دستاویزات ملیں۔اس حوالے سے ریپبلکن ہائوس کی نگراں کمیٹی کے چیئرمین جیمز کومر کا کہنا تھا کہ مائیک پینس نے انڈیانا میں اپنے گھر سے ملی خفیہ دستاویزات سے متعلق رابطہ کیا ہے۔جیمز کومر کا کہنا ہے کہ پینس نے کانگریس کی کسی بھی تحقیقات میں مکمل تعاون کرنے پر اتفاق کیا ہے۔