لاہور ( این این آئی) پولیس نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے قریبی رشتہ داروں کے خلاف ایم پی اے، ایم این اے کے مبینہ اغوا کی سازش کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا۔وجاہت الٰہی اور موسی الٰہی کے خلاف مقدمہ تھانہ غالب مارکیٹ میں درج کیا گیا جس میں دہشت گردی ، ٹیلی گراف ایکٹ کی دفعات شامل کی گئیں۔مدعی مقدمہ کے مطابق ٹوئیٹر پر وائرل آڈیو میں دونوں سیاست دانوں نے خواتین ایم پی اے کو غائب کرنے کی گفتگو کی۔ آڈیو کے بعد موسی الٰہی کوٹلہ ارب علی خان میں مسلح ہوکر لوگوں کو ڈراتا رہا۔ایف آئی آر میں کہا گیا کہ دونوں ملزمان نے سوچی سمجھی سازش کے تحت اراکین اسمبلی کو غائب کرنے کا منصوبہ بنایا۔واضح رہے کہ وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے بھائی چوہدری وجاہت حسین کی اپنے بیٹے سے بات چیت کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی تھی جس میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی صورت میں ایک خاتون رکن اسمبلی کو لاپتہ کرنے کی بات کی جارہی ہے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...