گوجرخان(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے جی ٹی روڈ پر احتجاج کے 65 دنوں بعد پی ٹی آئی کے 13 نامزد اور170 کارکنوں کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی پی ٹی آئی کے کارکنوں نے 10 نومبر 2022کو بانٹھ موڑ جی ٹی روڈ بلاک کر کے احتجاج کیا تھا ـتھانہ مندرہ نے 25.1.2023 تقریباً 65 دنوں بعد 13نامزد اور 170نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی نامزد افراد میں تحریک انصاف تحصیل گوجر خان کے صدر ملک وحید اور پی پی 10 سے امیدوار صوبائی اسمبلی راجہ عبدالوحید قاسم بھی شامل ہیں تحریک انصاف کے دیگر عہدیدار ساجد جاوید، مون چوہدری، ملک یاسر، ملک طاہر، امیر افضل قریشی، راجہ ضیاء شہزادہ خان ،مرزابشیر، غنی پٹھان، مبین افضل، اور ربنواز قریشی کو بھی ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا تھانہ مندرہ میں ڈی ایف سی کی طرف سے ایف آئی آر درج کرائی گئی جسکے مطابق تحریک انصاف کے کارکنان نے بانٹھ کے مقام پر جی ٹی روڈ بلاک کر کے نعرے بازی کی جس سے ٹریفک کی روانی میں شدت متاثر ہوئی جس سے عوام الناس کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا پولیس تھانہ مندرہ نے 341/147/149 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا 65 دنوں بعد ایف آئی آر کے اندراج پر پی ٹی آئی کے مقامی رہنماؤں نے پی ڈی ایم اور پنجاب گورنمنٹ کی پی ٹی آئی کے کارکنوں کے خلاف انتقامی کارروائی قرار دیا ہے ان رہنماؤں کا کہنا تھا کہ وفاقی اور پنجاب حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے عمران خان کی روز بروز عوامی مقبولیت سے اپنے خوف زدہ ہو کر ایسی بزدلانہ کارروائیوں میں مصروف ہیں ان کے دن گنے جا چکے ہیں عمران خان کا مقابلہ کرنا اب ان کے بس میں نہیں بہت جلد عمران خان عوامی طاقت سے دوبارہ وزیراعظم بنیں گے پھر اس پی ڈی ایم کے ٹولے کو کہیں بھی چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی یہ سب جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہونگے اور لوٹی ہوئی ملکی دولت کی پائی پائی کا حساب دینگے
مقبول خبریں
پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد مودی کو چھپنے کی جگہ نہیں مل رہی،...
کوئٹہ(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد مودی کو چھپنے کی جگہ...
خضدار میں 21 مئی کو فتنة الہندوستان نے بھارت کے حکم پربچوں کو دہشت...
راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کی 20 سالہ اسٹیٹ اسپانسرڈ دہشتگردی کی تفصیلات دنیا...
ملک کے میدانی علاقوں شدید گرمی کا امکان، دادو اور سبی میں پارہ 50...
اسلام آباد(این این آئی)ملک کے بیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لہر کے زیرِ اثر رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے...
وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے ایران کا دورہ کریں گے،تیاریاں حتمی مراحل میں داخل
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے ایران کا دورہ کریں گے۔سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورہ ایران کی تیاریاں حتمی مراحل...
پاک بھارت تنازعات کے حل کا نیا امکان پیدا ہو گیا ہے، امریکی محکمہ...
واشنگٹن(این این آئی)امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی میں کمی اور جنگ...