نیویارک (این این آئی)سعودی عرب نے سلامتی کونسل سے کہا ہے کہ جدہ میں ایک پٹرول اسٹیشن پر ہونے والے حملے کے پیچھے یمن کے ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کا ہاتھ ہے۔ سعودی عرب نے سلامتی کونسل سے مملکت پرحملے روکنے کے لیے حوثیوں پر دباو ڈالنے کا بھی مطالبہ کیا۔ سلامتی کونسل میں سعودی عرب کے خصوصی مندوب عبداللہ المعلمی نے کونسل کے 15 رکن ممالک کو مکتوب ارسال کیے ہیں جن میں سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پر حالیہ حملوں کے حوالے سے حوثی باغیوں کو قصور ٹھہرایا گیا ہے۔مکتوب کہا گیا ہے کہ مملکت میں تیل کی تنصیبات پر حملوں میں حوثی ملوث ہیں۔ حوثیوں کے حملوں سے نہ صرف سعودی عرب کی قومی سلامتی کو نقصان پہنچ رہا ہے بلکہ ان سے عالمی توانائی کے مراکز کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ حوثیوں نے یمن کے ساتھ سعودی عرب اور دوسرے ممالک کی قومی سلامتی بھی داو پر لگا دی ہے۔سعودی سفیر نے کہا کہ جدہ میں سوموار کے روز ہونے والے حملے کے پیچھے ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کا ہاتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ مملکت حوثی دہشت گردوں کو مملکت کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی ہرگز اجازت نہیں دے گی۔ادھر سعودی عرب کی وزارت پٹرولیم کے ایک ذریعے نے کہا ہے کہ جدہ میں تیل کی تنصیب پر حملے میں زیادہ نقصان نہیں ہوا تاہم کچھ دیر کے لییتیل کی ترسیل روک دی گئی تھی۔
مقبول خبریں
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں‘ پاکستان
نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں صرف ہمارے...
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...