اسلام آباد (این این آئی) سینیٹ میں اپوزیشن اور حکومتی اراکین ایک دوسرے پر برس پڑے ،اپوزیشن لیڈر کی تقریر کے دور ان حکومتی بینچز سے شور شرابہ ، سینیٹر بہرہ مند تنگی اور سیف اللہ ابڑ و کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ، اراکین کی جانب سے ایک دوسرے پر جملے بازی کی گئی ، ایوان مچھلی منڈی بن گیا، حکو متی سینیٹر آصف کرمانی وزراء کی عدم موجودگی پھٹ پڑے اور کہاہے کہ ہم آسکتے ہیں وزراء کیوں نہیں آئے ؟ جس پر چیئر مین سینٹ نے وزراء کو اجلاس میں بلانے کی ہدایت کی جبکہ سینٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شہزاد وسیم نے موجودہ حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے ملک میں بجلی نہیں تھی ،اب پورا ملک اندھیروں میں ڈوب گیا ہے ،الیکشن کمیشن کی غیر جانبداری نظر نہیں آتی،فواد چوہدری کو ہتھکڑیاں لگا کر ایسے لایا گیا جیسے کوئی دہشتگرد ہو جس کا جواب دیتے ہوئے سابق وزیراعظم سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ معاملہ عدالت میں ہے فی الحال یہاں بات کرنا مناسب بھی نہیں ،وزیر فواد چوہدری کے معاملے پرشہادت اعوان جواب دینگے ، ایوان کو آگاہ بھی کریں گے۔ جمعرات کو سینٹ کااجلاس چیئر مین سینٹ محمد صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہوا جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر شہزاد وسیم نے کہاکہ پہلے ملک میں بجلی نہیں تھی ،اب پورا ملک اندھیروں میں ڈوب گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ کس وجہ سے بلیک آؤٹ ہوا یہ تو معلوم نہیں تاہم ملک میں اندھیرے میں چلا گیا۔اپوزیشن لیڈر شہزاد وسیم نے کہاکہ فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے رویے پر ایک تبصرہ کیا،فواد چوہدری نے کسی قانون کوتو نہیں توڑا،لیکن لگتا ہے الیکشن کمیشن کا دل ٹوٹ گیا،جس طرح سے فواد چوہدری کی گرفتاری کیلئے دھاوا بولا گیا سب نے دیکھا ۔ انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن کے پہہ در پہہ فیصلوں سے جانبداری نظر آرہی ہے،الیکشن کمیشن کا کام فری اینڈ فئیر الیکشن کروانا ہے،جب بھی الیکشن کی باری آتی ہے الیکشن کمیشن بوجہہ تیار نظر نہیں آتا۔ انہوںنے کہاکہ حالت جنگ کیلئے فوج بھی تیار رہتی ہے ،اسی طرح سے الیکشن کمیشن کو الیکشن کیلئے ہر وقت تیار رہنا ہوتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن کی غیر جانبداری نظر نہیں آتی
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...