بھارت کیساتھ ایل او سی معاہدہ بھی امن کی ایک کوشش ہے ، حنا ربانی کھر

0
276

اسلام آباد (این این آئی) وزیر مملکت حنا ربانی کھر نے سینٹ کو بتایا ہے کہ بھارت کیساتھ ایل او سی معاہدہ بھی امن کی ایک کوشش ہے، چاہتے ہیں پاکستان میں لوگ شہید ہونا بند ہو ں،اس وقت بیک ڈور ڈپلومیسی نہیں ہو رہی، جو بھی ہو رہا ہے سب کے سامنے ہو رہا ہے،پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی تحفظ حاصل ہے،بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ بہت برا سلوک کوریا ہے،بھارت کے منفی روئیے کے باوجود پاکستان امن کی راہ پر چلتا رہے گا:ہمیں سیاست کی بجائے ریاستی پالیسی کو اپنانا ہو گی۔ جمعرات کو سینٹ میں وقفہ سوالات کے دور ا ن بہرہ مند تنگی نے سوال کیاکہ ایل او سی پر جنگ بندی کے حوالے سے بھارت کے ساتھ کیا معاہدہ کئے گئے جس کا جواب دیتے ہوئے حنا ربانی کھر نے کہاکہ جوآج ہم فیصلہ کریں گے کل اس کا بوجھ بھی اٹھنا پڑتا ہے۔ حنا ربانی کھر نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان میں لوگ شہید ہونا بند ہوں۔ انہوںنے کہاکہ بھارت کے ساتھ ایل او سی معاہدہ بھی امن کی ایک کوشش ہے، اس وقت بیک ڈور ڈپلومیسی نہیں ہو رہی، جو بھی ہو رہا ہے سب کے سامنے ہو رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ ہماری پالیسی بہت واضح ہے کہ ہم خطے میں امن اور استحکام چاہتے ہیںہم سرحدوں پر کشیدگی کے حق میں ہرگز نہیں:ہم نہیں چاہتے کہ سرحدوں پر کشیدگی سے دونوں سائیڈ پر لاشیں گریں،ہمیں سیاست کی بجائے ریاستی پالیسی کو اپنانا ہو گی۔ حنا ربانی کھر نے کہاکہ پاکستان گزشتہ 4 سال سے سیاسی محاز آرائی کا خمیازہ بھگت رہا ہے۔ اجلاس کے دور ان سینیٹر آصف کرمانی نے کہاکہ ملک غریب اور متوسط طبقہ کے لیے معرض وجود میں آیا مگر یہاں سہولیات اشرافیہ حاصل کررہا ہے ،حکومت کو اس بارے میں جواب دینا چا ہیے ۔ حنا ربانی کھر نے بتایاکہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی تحفظ حاصل ہے،بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ بہت برا سلوک کوریا ہے۔ وزیر مملکت نے کہاکہ مودی سے متعلق بی بی سی کی ڈاکومنٹری ثبوت ہے،بھارت کے منفی روئیے کے باوجود پاکستان امن کی راہ پر چلتا رہے گا۔