وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا

0
161

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس بدھ کو طلب کرلیا اجلاس میں سانحہ پشاور اور امن و امان کی صورتحال پر غور ہوگا ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس 11 بجے وزیراعظم ہائوس میں ہوگا،وزیراعظم شہبازشریف وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں سانحہ پشاور اور امن و امان کی صورتحال پر غور ہوگا۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ بھی لے گی۔