لاہور( این این آئی)کائونٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے لاہور سمیت دیگر شہروں سے کالعدم تنظیموں کے 9 دہشتگرد گرفتار کرلیے ۔سی ٹی ڈی پنجاب کے حکام کے مطابق دہشتگردوں کی گرفتاری لاہور ،گوجرانوالہ ، ڈی جی خان اور بہاولپور سے عمل میں لائی گئیں ۔ دہشت گردوں کا تعلق ٹی ٹی پی سے ہے ، دہشتگردوں میں عبدالرحمان ، روید خان ، غلام اللہ ، احمد حسن ، جلیل احمد ، امداد اللہ ، باسط علی ، جنید علی شامل ہیں ۔حکام کے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹ بنانے کا سامان ، راکٹ چارجر، ہینڈ گرینیڈ اور بھاری اسلحہ برآمد ہوا ہے ۔ دہشتگرد حساس اضلاع میں دہشت گردی کا منصوبہ بنارہے تھے ۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف 7 مقدمات درج کرلیے گئے جبکہ تفتیش جاری ہے ۔سی ٹی ڈی حکام نے مزید کہا کہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 20 مشتبہ افراد سے تفتیش کی گئی ، رواں ہفتے سی ٹی ڈی نے 476 کومبنگ آپریشنز کے دوران 91 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے جبکہ مشتبہ افراد کے خلاف 67 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...