کراچی (این این آئی)کراچی میں نجی ٹی وی چینل کے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ حرا مانی، فلم ڈائریکٹر نبیل قریشی اور دیگر عملے پر علاقہ مکینوں نے حملہ کردیا۔رپورٹس کے مطابق پی آئی بی کالونی جمشید کوارٹر میں نجی ٹی وی کے ڈرامے کی شوٹنگ جاری تھی کہ علاقہ مکینوں نے اسٹاف پر حملہ کیا اور ان سے بدتمیزی کی۔ڈائریکٹر نبیل قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر واقعے کی تفصیلات بتائے ہوئے کہا کہ ایک ہجوم نے اداکارہ اور عملے کے ارکان کو ہراساں کیا، ان کے موبائل فونز اور دیگر سامان بھی چوری کیا گیا ہے۔نبیل قریشی نے ایک اور ٹوئٹ میں دعویٰ کیا کہ حملہ آور ہتھیاروں سے لیس تھے، اس سے قبل کراچی میں ایسا واقعہ کبھی پیش نہیں آیا۔فلم ڈائریکٹر نے حکام سے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ اس واقعے کو ایک مثال بنایا جاسکے اور فلم سازوں کے مستقبل کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر 2 افراد کو حراست میں لے لیا گیا، واقعے سے متعلق تفتیش جاری ہے۔
مقبول خبریں
اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے: لیاقت بلوچ
لاہور(این این آئی)جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ایک...
ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران پولیو کے مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد(این این آئی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے پولیو کے 4 کیسز رپورٹ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سامنے آنے والے4 نئے...
یہ سیاسی احتجاج ہے یا ملک کیخلاف سازش؟اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہیکہ تحریک انصاف بار بار کیوں ایسے وقت پر احتجاج کی کال دیتی...
پی ٹی آئی احتجاج: آئی ٹی کمپنیوں کے انٹرنیٹ پر کوئی بندش نہیں آئی،...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران آئی ٹی کمپنیوں...
خواتین میری ریڈ لائن ہیں، تشدد یا ظلم قطعاً برداشت نہیں: مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری...