سی پیک کے خلاف غیرملکی پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہیں،شبلی فراز

0
1564

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے سی پیک کے خلاف غیرملکی پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان اور چین کیلئے مشترکہ مستقبل کا عکاس ہے، سی پیک میں زراعت، سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں کو بھی شامل کیا، معیشت کی بہتری کیلئے سی پیک منصوبہ اہمیت کا حامل ہے، جس سے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ بدھ کو سی پیک چیلنجز، مواقع کے عنوان سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ سی پیک پاکستان اور چین کیلئے مشترکہ مستقبل کا عکاس ہے، سی پیک میں زراعت، سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں کو بھی شامل کیا، معیشت کی بہتری کیلئے سی پیک منصوبہ اہمیت کا حامل ہے، جس سے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ توانائی اور دیگر منصوبوں پر اکنامک زون سے بہت فائدہ ہوگا، سی پیک گیم چینجر منصوبہ ہے، اور اس کے ذریعے پاکستان خطے میں تجارتی سرگرمیوں کا مرکز ہوگا، سی پیک کے خلاف غیرملکی پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہیں، منفی پروپیگنڈے کا مقصد منصوبے کی اہمیت کو کم کرنا ہے۔