اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو ڈاکٹر وقار مسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت نے ابھی پھلنا پھولنا شروع کیا ہے اور معیشت کو بہتری کے لیے مزید وقت چاہیے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر وقار مسعود نے کہا آئی ایم ایف کو بتا دیا ہے کہ ہمیں پروگرام کی ضرورت ہے اور کورونا کی وجہ سے ہماری مجبوریوں کو سمجھا جائے لہٰذا آئی ایم ایف کا جائزہ مشن جلد پاکستان آئیگا۔انہوں نے کہا کہ یہ طے ہونا باقی ہے کہ آئی ایم ایف کا جائزہ مشن پاکستان کا دورہ کریگا یا ورچوئل جائزہ لے گا۔معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان کی معیشت نے ابھی پھلنا پھولنا شروع کیا ہے اور معیشت کو بہتری کے لیے مزید وقت چاہیے، پاکستان کی معیشت سالانہ 13 ہزار ارب روپے ٹیکس ادا کرسکتی ہے لیکن ہم کہتے ہیں کہ سالانہ 9 ہزار ارب روپے ٹیکس ہی ادا کردیں تو بھی بہتری ممکن ہے
مقبول خبریں
پاک ایران مشیران قومی سلامتی کے درمیان رابطہ، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور ایران کے مشیران قومی سلامتی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے کی تازہ ترین...
سینیٹر شیری رحمان کا بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے...
اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کیلئے وزیراعظم کی...
پاکستان کا جغرافیائی شناختی نظام کے فروغ کے عزم کا اعادہ، برآمدات، معیشت اور...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ جغرافیائی شناخت (جی آئی) سے متعلق...
وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات،حالیہ دورہ...
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر علی مبارک علی عیسیٰ الخطیر نے ملاقات کی جس میں...
پی ایس ایل 10 کے پلے آف میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کا فیصلہ...
راولپنڈی (این این آئی)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پلے آف کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔اتوار کو پی ایس...