لاہور( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے کے حوالے سے دائر متفرق درخواست پر الیکشن کمیشن اور گورنر پنجاب کو نوٹس جاری کر کے 9 فروری کو جواب طلب کرلیا ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے منیر احمد کی درخواست پر سماعت کی ۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن نے بدنیتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے حلقوں کا ضمنی شیڈول جاری کردیا۔عام انتخابات کا شیڈول جاری نہ ہونے سے حلقے کے ووٹرز کااستحقاق مجروع ہورہا ہے۔صوبائی اسمبلی کی تحلیل کے نوے دن میں انتخابات کرانا آئینی تقاضہ ہے۔پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے باوجود انتخابی شیڈول جاری نہ کرکے الیکشن کمیشن آئین سے انحراف کررہا ہے۔صاف شفاف انتخابات کیلئے انتخابی شیڈول کااجرا ء جمہوری اساس ہے۔آئین کے آرٹیکل105کے برعکس گورنر بدنیتی کی بنا ء پر انتخابی شیڈول جاری نہیں کررہے۔استدعا ہے عدالت الیکشن کمیشن کو پنجاب کے انتخابی شیڈول جاری کرنے کاحکم دے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...