حلب (این این آئی)شام کے شہر حلب میں ملبے تلے دبی خاتون بچے کو جنم دے کر زندگی کی بازی ہار گئی۔شام اور ترکی میں قیامت خیز زلزلے کے بعد زندگی اور موت کے گرد گھومتے دلخراش واقعات نے دنیا کو رْلا دیا۔ایک دردناک واقعہ شام کے شہر حلب میں پیش آیا جہاں ملبے تلے پھنسی ایک خاتون نے بچے کو جنم دیا۔ریسکیو کی کوششوں میں مصروف اہلکار نومولود کو ملبے سے نکالنے میں کامیاب ہوئے اور طبی امداد کے لیے بھاگے، لیکن افسوس کہ بچے کی ماں کو نہ بچایا جاسکا۔سوشل میڈیا پر دلوں کو چیرتے مناظر جس نے دیکھے دل تھام کر رہ گیا۔زلزلے سے پیدا شدہ صورتحال کے سبب لوگ دل تھام کر بیٹھ گئے ہیں اور اپنے پیاروں کو آوازیں دیتے رہ گئے۔واضح رہے کہ ترکیے میں 8 ہزار سے زائد افراد کو زندہ نکال لیا گیا، جبکہ وہاں 1 کروڑ 30 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔
مقبول خبریں
اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے: لیاقت بلوچ
لاہور(این این آئی)جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ایک...
ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران پولیو کے مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد(این این آئی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے پولیو کے 4 کیسز رپورٹ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سامنے آنے والے4 نئے...
یہ سیاسی احتجاج ہے یا ملک کیخلاف سازش؟اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہیکہ تحریک انصاف بار بار کیوں ایسے وقت پر احتجاج کی کال دیتی...
پی ٹی آئی احتجاج: آئی ٹی کمپنیوں کے انٹرنیٹ پر کوئی بندش نہیں آئی،...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران آئی ٹی کمپنیوں...
خواتین میری ریڈ لائن ہیں، تشدد یا ظلم قطعاً برداشت نہیں: مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری...