لاہور( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے پی ٹی آئی کے 43اراکین قومی اسمبلی کی رکنیت بحال ہونے پر راجہ ریاض کو لیڈر آف اپوزیشن کا کمرہ خالی کرنے کا مشورہ دے دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا کہ عدالت نے اسپیکر کے سیاسی بنیاد پر کیا گیا فیصلہ معطل کردیا، 43تحریک انصاف کے ایم این اے کی رکنیت بحال ہو گئی ہے۔اسد عمر نے مزید کہا کہ راجہ ریاض صاحب لیڈر آف اپوزیشن کا کمرہ خالی کرنے کی تیاری کریں۔دوسری جانب فواد چوہدری نے کہا کہ اسپیکر تھوڑا سا جمہوریت کا پاس رکھیں اور لیڈر آف اپوزیشن کو تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کریں، ہر بات کے لئے عدالت جانا کوئی اچھی پارلیمانی روایت نہیں۔واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے 43سابق ایم این ایز کے استعفے منظور کرنے کا حکم معطل کردیا ہے ۔عدالت نے 43حلقوں میں ضمنی انتخابات روکنے کا حکم دیتے ہوئے الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...