راولپنڈی(این این آئی)لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشیدکیخلاف پولیس سے مزاحمت اور اہلکار کی وردی پھاڑنے کے کیس میں مری پولیس سے 2 ہفتوں میں ریکارڈ طلب کرلیا۔ تھانہ مری میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے خلاف درج مقدمے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت لاہور ہائی کورٹ کے پنڈی بینچ میں ہوئی، شیخ رشید کی جانب سے ایڈووکیٹ سردار رازق خان اور یاسر شریف عدالت میں پیش ہوئے۔سرکاری وکیل کی جانب سے شیخ رشید کے خلاف مقدمے کے اخراج کی مخالفت کی گئی جس پر عدالت نے سوال کیا کہ آپ نے ابھی تک شیخ رشید کو گرفتار کیوں نہیں کیا؟ سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ ملزم پہلے ہی ایک مقدمہ میں گرفتار ہے، شیخ رشید پر پولیس سے مزاحمت اور اہلکار کی وردی پھاڑنے کا مقدمہ ہے۔عدالت نے کہا کہ شیخ رشیدگرفتار ہیں تو عدالت کو مقدمے کا ریکارڈ فراہم کریں۔عدالت نے آئی جی پنجاب، آئی جی اسلام آباد اور آرپی او راولپنڈی کو نوٹس جاری کردئیے اور ایس ایچ او مری اور مقدمے کے تفتیشی افسرکو دو ہفتوں میں ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔عدالت کے مطابق مقدمے کا ریکارڈ طلب کیا ہے اس کے بعد فیصلہ کیا جائیگا۔خیال رہے کہ شیخ رشید نے تھانہ مری میں درج مقدمے کے اخراج کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔
مقبول خبریں
پاکستان یو این امن مشنز میں کردار ادا کرنے والا سرفہرست ملک ہے، وزیر...
اسلام آباد (این این آئی) نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان یو این امن مشنز میں کردار ادا...
پاکستان کا پہلے حکومتی بٹ کوائن اسٹریٹجک ریزرو کا اعلان
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بلاک چین اور کرپٹو بلال بن ثاقب نے پاکستان کے پہلے بٹ کوائن اسٹریٹجک ریزرو...
سندھ کا بجٹ عوام کے مفاد میں بنایا جائے، مراد علی شاہ کی ہدایت
کراچی (این این آئی)وزیراعلیٰ سندھ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ سندھ کا نئے مالی سال کا بجٹ عوام کے مفاد میں...
پی ٹی آئی میں کشمکش’ ورکرز میں لاوا’حکمت عملی کا فقدان ہے، شوکت یوسفزئی
پشاور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے ہماری اولین ترجیح بانی پی ٹی آئی کو باہر نکالنا ہے لیکن...
متبادل توانائی کا انقلاب آچکا، بجلی کے نظام میں بھاشا ڈیم کی شمولیت اہم...
اسلام آباد(این این آئی)وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ پاکستان میں متبادل توانائی کا انقلاب آچکا ہے، بجلی کے نظام میں...