پشاور(این این آئی)قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس قیصر رشید نے ریمارکس دیئے ہیں کہ پاکستانی شہریت برائے فروخت نہیں ہے کہ ہر کسی کو دی جائے۔ بدھ کو قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس قیصر رشید اور جسٹس ناصر محفوظ پر مشتمل عدالت عالیہ کے 2 رکنی بینچ نے افغان خاتون کی پاکستانی شناختی کارڈ کے حصول کے لئے دائر درخواست پر سماعت کی۔افغان خاتون نے موقف اختیارکیا کہ وہ 1981 سے پاکستان میں ہے ، اس کے بچوں کے بھی شناختی کارڈ بنے ہیں لیکن اسے شناختی کارڈ جاری نہیں کیا جارہا، عدالت سے درخواست ہے کہ اسے پاکستانی شہریت دی جائے۔دوران سماعت قائم مقام چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ پاکستانی شہریت برائے فروخت نہیں ہے کہ ہر کسی کو دی جائے، شہریت اور شناختی کارڈ جاری کرنے کے لئے ایک طریقہ کار ہوتا ہے۔ نادرا نے ماضی میں غلط طریقے سے لوگوں کو شناختی کارڈ جاری کئے،وزارت داخلہ خاتون کا ریکارڈ چیک کریں اور کیس کو قانون کے مطابق دیکھے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...