کراچی (این این آئی) چیئرمین پیپلز پارٹی و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عالمی اداروں اور آئی ایم ایف سے ملک کے لیے ٹارگٹڈ سبسڈیز دینے کا مطالبہ کیا ہے۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر کیلئے کراچی میں فنڈز کا اجرا کر دیا۔ سندھ ڈونر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ اس وقت وزیر خزانہ اور آئی ایم ایف کے درمیان بات چیت چلی رہی ہے، امید ہے اچھے نتائج آئیں گے، ہماری معیشت کے لیے ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پانی اور مہنگائی میں ڈوبے عوام کی مدد کرے اور ان کا خیال رکھے، ہم چاہتے ہیں کہ سیلاب متاثرین علاقوں کے لیے ٹارگٹڈ ریلیف ضروری ہو۔ زراعت، توانائی اور کھاد خوراک کے لیے ریلیف ہونا چاہیے، یہ تب ممکن ہوگا جب آئی ایم ایف کے شرائط میں نرمی ہوگی۔بلاول بھٹو نے کہا کہ جنیوا کانفرنس کے لیے لوگ سمجھتے تھے کہ ہم خالی ہاتھ آئیں گے لیکن پاکستان کی کامیاب خارجہ پالیسی کے نتیجے میں ہم نے جو بھی معاہدہ کیا اس سے زیادہ ملا۔انہوںنے کہا کہ سیلابی صورتحال قیامت سے پہلے قیامت تھی، سیلاب سے انسانی جانیں ضائع ہوئیں اور5 لاکھ ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں۔ تاریخ میں ایسی آفت پہلے کبھی نہیں آئی، سیلاب سے 3 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوئے، پوری دنیا اس وقت معاشی چیلنجز سے نمٹ رہی ہے، پاکستان نے کورونا کے بعد سیلابی صورتحال کا سامنا کیا۔وزیرخارجہ نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی آباد کاری کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، ہمیں ہر سیلاب متاثرہ شخص کی مدد کرنی ہے، ہم نے اپنے لوگوں کا گھر پھر سے بنانا ہے،500ملین ڈالرز متاثرین کے گھروں کی تعمیر پر خرچ ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں گھروں کی تعمیر کے لیے 1.5 بلین ڈالر کی ضرورت ہے جس میں سے عالمی بینک نے 500ملین ڈالر دیے ہیں اور سندھ حکومت نے 250ملین ڈالر مہیا کرنے کا بندوبست کیا ہے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی 250ملین ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ اب ہم صرف گھر نہیں بنا رہے ہیں بلکہ سیلاب متاثرین کو گھروں کے مالک بھی بنا رہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ کو ہدایت کی ہے کہ گھروں کے مالکانہ حقوق گھر کے عورت کے نام کریں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث صوبہ سندھ 100 کلومیٹر طویل جھیل بن گیا، یہ سیلاب قیامت سے پہلے قیامت تھا۔ سیکریٹری جنرل نے تباہ کاریوں کے مناظر کا خود معائنہ کیا اور عالمی سپورٹ کے لیے اپیل بھی کی۔واضح رہے کہ فنڈز کے اجرا کے ساتھ فنڈز فوری طور پر آٹھ اضلاع میں منتقل ہوگئے، ان اضلاع میں متاثرین فوری طور پر فنڈز بینک سے لے رہے ہیں۔ان آٹھ اضلاع میں لاڑکانہ، سکھر، دادو، حیدرآباد، ٹھٹہ، شہید بے نظیرآباد، عمرکوٹ اور ٹنڈوالہ یار شامل ہیں۔ متاثرین کو ابھی سے 75 ہزار روپے کی پہلی قسط جاری ہوگئی۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...