کراچی (این این آئی) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ہمیں معلوم ہے کہ سندھ حکومت بلدیاتی انتخابات کا عمل آگے بڑھانا نہیں چاہتی، 11تاریخ سے پہلے 11نشستوں پر انتخابات کا اعلان نہ کیا گیا تو ہم احتجاج کریں گے۔ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ افسوس کی بات ہے کہ جو کام الیکشن کمیشن کو کرنا چاہیے وہ ہم دھرنے دے کر کروا رہے ہیں،11تاریخ سے پہلے11نشستوں پر انتخابات کا اعلان نہ کیا گیا تو ہم احتجاج کریں گے۔انہوں نے کہا کہ تین ہفتے سے زائد گزر چکے ہیں لیکن اتنا وقت گزر جانے کے باوجود بھی 11نشستوں پر انتخابات نہیں ہوئے، جب الیکشن کمیشن ہماری جائز بات کو نہیں سنے گا تو ہم کیا کریں؟ انصاف نہیں ملے گا تو ہم احتجاج ہی کریں گے۔حافظ نعیم نے کہا کہ چھ نشستوں پر الیکشن کمیشن نے ایکشن لیا، ہم اس پر انکی تعریف کرتے ہیں لیکن ہم چاہتے ہیں کہ ان 6نشستوں کا فوری مسئلہ حل کیا جائے،الیکشن کمیشن کے پاس یہ موقع ہے کہ انصاف فراہم کرے اور فوری ان چھ نشستوں کا اعلان کرے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس دھاندلی کے ثبوت موجود ہیں اور یوسیز کے نمبر پر بھی ہم آگے ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ آر اوز اور ڈی آر او جوڈیشری پر بننے چاہیے۔حافظ نعیم نے کہا کہ پیپلز پارٹی کہتی ہے کہ جماعت اسلامی ہمارا مینڈیٹ تسلیم کرے، جماعت اسلامی آپ کے مینڈیٹ کو تسلیم کرتی ہے لیکن اس مینڈیٹ کو جو آپ کا اصل ہے۔ میئر کا انتخاب اگر عام لوگ کریں تو آپ کو معلوم ہو جائے گا کہ شہری کس کو میئر دیکھنا چاہتے ہیں
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...