لاہو ر( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری سے آسمان نہیں ٹوٹے گا، امید ہے کہ جیل بھرو تحریک کی نوبت نہیں آئے گی۔انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ حکومتی رہنما آئین شکنی کی باتیں کررہے ہیں، امید ہے جیل بھرو تحریک شروع کرنے سے پہلے ہی عدلیہ، آئین توڑنے والوں کی راہ میں رکاوٹ بنے گی۔اسد عمر نے کہا کہ عمران خان کی یا میری گرفتاری سے آسمان نہیں ٹوٹے گا، صرف اتنا بتادیں کہ کس قانون کے تحت گرفتار کریں گے، امید ہے کہ جیل بھرو تحریک کی نوبت نہیں آئے گی اور عدلیہ آئین توڑنے والوں کے راستے میں دیوار بنے گی۔تحریک انصاف کے دور میں آئی ایم ایف کی شرائط کے حوالے سے سوال پر اسد عمر نے کہا کہ ہمارے دور میں ڈالر 178روپے کا تھا جو آج 276کا ہوگیا ہے، پیٹرول اور دالوں سمیت دیگر اشیا کئی گنا مہنگی ہوچکی ہے۔
مقبول خبریں
پہلگام حملہ’ بھارت کے پاس ثبوت تھے تو تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، پاکستان
نیویارک(این این آئی)بھارت کے پاس پہلگام حملے کے ثبوت تھے تو پاکستان کی تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، سلامتی کونسل میں بھارت کے بیان...
ڈی پورٹ افراد کے پاسپورٹ منسوخ، مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ
اسام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے ڈی پورٹ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ ڈی پورٹ...
اسلام آباد’ پبلک ٹرانسپورٹ کا کرایہ 100 روپے مقرر، شہری پریشان
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کے لیے میٹرو بس کا سفر مہنگا ہو گیا۔26 مئی 2025 سے نئی کرایہ...
نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر پاکستانی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش
نیویارک(این این آئی)امریکا کے ٹائمز اسکوائر پر ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش کر دی گئی۔تفصیلات کے...
وطن سے وفا کا پیغام، نیا ملی نغمہ “ہر لحظہ ہیں تیار ہم” جاری
راولپنڈی(این این آئی)پاکستان کی بھارت سے حالیہ فتح کے بعد نیا قومی نغمہ ''ہر لحظہ ہیں تیار ہم''جاری کر دیا گیا۔ یہ ملی...