کراچی(این این آئی) کسمپرسی کی زندگی گزارنے والی خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ وہ کلاسیکل گلوکار غلام علی کی پوتی اور سجاد علی کی سگی بہن ہیں اور بھیک مانگ کر یا لوگوں کے گھروں میں پیسے مانگ کر گزار کررہی ہیں۔نجی پروڈکشن کے میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے خاتون نے بتایا کہ اْن کا نام بشریٰ اختر ہے اور تعلق کلاسیکل موسیقی کے گھرانے سے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بڑے غلام علی میرے میرے رشتے کے دادا ہیں کیونکہ معروف غزل گائیک اور لیجنڈری گلوکار اْن کے دادا کے سگے بھائی تھے۔بشریٰ نے دعویٰ کیا کہ وہ معروف گلوکار سجاد علی کی بہن ہیں، اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ سجاد کی صحت اور خوشیوں کیلیے دعا کرتی ہوں اور کیوں نہ کروں کیونکہ ہمارا ایک ہی خاندان ہے۔خاتون نے کہا کہ ‘میاں قادر بخش کے خاندان کیوجہ ہم موسیقی کی دنیا میں قدم نہیں رکھ سکے تاہم دادا کے بھائی بڑے غلام علی کے خاندان نے بھرپور طریقے سے میوزک کا کام کیا اور آج بھی کررہا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ گانا چاہتی ہیں اور ان کی کوشش ہے کہ موقع ملے تاکہ پیسہ اور نام کما سکیں۔ خاتون نے چند لوگوں جیسے طافو کا نام لے کر بتایا کہ وہ میرے دادا کے شاگرد تھے۔بشریٰ نے کہا کہ ‘شاید سجاد علی ہم سے ملنا چاہتے ہیں لیکن وہ ہمارے گھر کے بارے میں نہیں جانتے، میں جانتی ہوں کہ وہ بہت مہربان انسان ہیں۔خاتون کا کہنا تھا کہ وہ گزر بسر کیلیے بھیک مانگنے اور گھروں پر کام کرنے پر مجبور ہیں جبکہ وہ درباروں میں کمائی کے لیے گاتی ہیں اور پیسے شوہر کے علاج سمیت دو بچوں پر خرچ کرتی ہیں۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...