اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے کورونا وائرس پر پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے بائیکاٹ کے فیصلے کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم قومی مجرم ہے، انکے خلاف قانونی ایکشن ہونا چاہیے،اپوزیشن سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے بجائے حکومت کے ساتھ ملکر کام کرے،ہر چیز پر سیاست نہیں کرنی چاہیے، یکطرفہ فیصلہ نہیں کرنا چاہتے، ہماری ایک ٹیم اپوزیشن سے رابطہ کریگی، ہم اپنا قانونی فریضہ پورا کریں گے،پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے کیلئے حکومت اپوزیشن کے ساتھ مشاورت کے لیے رابطہ کریگی۔ بدھ کو اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت ہونے والے پارلیمانی کمیٹی برائے کورونا اجلاس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کورونا کی پہلی لہر کو کامیابی سے شکست دی تھی، اب اس کی دوسری لہر پاکستان میں آچکی ہے۔انہوںنے کہاکہ اپوزیشن نے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرکے ایک بار پھر اپنی غیر ذمہ داری کا ثبوت دیا ہے، اجلاس میں شرکت نہ کرکے انہوں نے واضح کردیا کہ وہ پارلیمنٹ کو نہیں مانتے، ملک کے مستقبل سے تعلق رکھنے والی صورتحال پر اجلاس کا بائیکاٹ کرکے انہوں نے غلط فیصلہ کیا ہے
مقبول خبریں
یوٹیوب کی نئی پالیسی، پاکستانی یوٹیوبرز کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
نیویارک (این این آئی)یوٹیوب کی نئی مونیٹائزیشن پالیسی کے تحت غیر مستند اور اے آئی سے بنے مواد پر مونیٹائزیشن خطرے میں پڑگئی۔یوٹیوب نے...
وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا اسعد محمود کی ملاقات، ملک میں حالیہ معاشی استحکام...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر اور جمیعت علماء اسلام (ف)کے سینئر رہنما مولانا اسعد محمود نے...
وفاقی وزیرِ خزانہ کی پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات میں پالیسی سازی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفدنے سی ای او احسن ملک اور نامزد سی...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے...
اسلام آباد (ین این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے پر ویتنام پہنچ گئے،
یہ 15...
ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے بچانے کے لیے ایک...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے...