لاہور( این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ قوم میں نفرت، بدتہذیبی ، تقسیم کا زہر گھولنے والا اداروں کے خلاف زہر اگل رہا ہے۔انہوںنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ہر نئے پلستر کی رونمائی کے ساتھ ہی عمران خان نیا جھوٹ ، ایک نیا الزام لگاتے ہیں جو دہشت گردی، کشمیر، قومی سلامتی پر قومی قیادت کے ساتھ مل کر بیٹھنے کو تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداکے خلاف غلیظ مہم چلانے والا، ہزارہ برادری کے جنازوں پر کہے کہ بلیک میل نہیں ہوں گا، وہ ملک کو اکھٹا کرے گا؟۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہارے ہوئے نالائق نااہل گھڑی چور،کرپٹ بہروپیئے کی کسی کو فکر نہیں ، بکتر بند زمان پارک خواتین اور بچوں کے حصار سے نکلیں۔مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عمران خان اداروں کے خلاف اپنے جھوٹے بیانات سے دہشت گردوں کی مدد کر رہا ہے۔
مقبول خبریں
صدر مملکت کی چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی 74 ویں سالگرہ...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی 74 ویں سالگرہ پر پاکستان اور...
پاکستان اور بھارت میں زمانہ امن کی پوزیشن پر واپس آنے پر اتفاق رائے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں زمانہ امن کی پوزیشن پر واپس آنے پر اتفاق رائے...
روایتی جنگ میں کامیابی حاصل کرنے کی طاقت نہ رکھنے والے بزدل دشمن نے...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بزدل دشمن نے اسکول کے بچوں پر وار کیا کیونکہ یہ روایتی...
ویسٹ ایشیا بیس بال’ پاکستان نے سیمی فائنل میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا
تہران (این این آئی)پاکستان نے ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے سیمی فائنل میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا۔تہران میں جاری ایونٹ کے پہلے...
بنگلادیش کیخلاف ٹی20 سیریز، پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، شاہین، بابر، رضوان آؤٹ
لاہور(این این آئی) بنگلا دیش کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔سلمان...