ترک صدر کا زلزلے سے متاثرہ شہروں کا دورہ

0
268

انقرہ (این این آئی)ترک صدررجب طیب اردوان نے کہاہے کہ سخت موسمی حالات میں بنیادی ڈھانچے کو پہنچنے والے نقصان سمیت رکاوٹوں پر قابو پا لیا ہے ،متاثرہ سردعلاقوں میں گیس کنستر بھیجے جارہے ہیں،ہمارا ہدف ایک سال کے اندرمتاثرہ علاقوں میں گھروں کی تعمیر نو کرنا ہے ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ترک صدررجب طیب اردوان نے زلزلے متاثرہ شہروں کے دورے کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ سخت موسمی حالات میں بنیادی ڈھانچے کو پہنچنے والے نقصان سمیت رکاوٹوں پر قابو پا لیا گیا ہے اورمتاثرہ سردعلاقوں میں گیس کنستر بھیجے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہمارا ہدف ایک سال کے اندرکہرمنماراس اور دیگر 9صوبوں میں گھروں کی تعمیرنوکرنا ہے۔انہوں نے متاثرین کو پیشکش کی کہ اگرکوئی خیموں میں نہیں رہنا چاہتا تو ہم اسے بحیرہ روم کے ساحل پرواقع الانیا، مرسین اور انطالیہ کے ہوٹلوں میں منتقل کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ زلزلے سے متاثرہ ہرخاندان کو531ڈالر کی امداد فراہم کی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں پہلے دن کچھ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن بعدازاں صورت حال پر قابوپالیا گیا ۔