ملک میں مہنگائی ،بیروزگاری کی وجہ سے عوام خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں، قاسم خان سوری

0
235

کوئٹہ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر و سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار حلقہ این اے 265 قاسم خان سوری نے انتخابی حلقے کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے معززین سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف اس مرتبہ اچھی کارکردگی کی بنیاد پر عوام سے ووٹ لینے کا حق رکھتی ہے عمران خان نے سب کچھ داؤ پر لگا کر پاکستان کی خودمختاری سالمیت خوشحالی اور ترقی کے لئے بھر پور جدوجہد کررہے ہیں جن لوگوں نے پاکستان کو دیوالیہ پن کے قریب کر دیا تھا عمران خان نے پاکستان کو ایک بار پھر دنیا میں عزت کا مقام دلایا معیشت کو ٹھیک کیا اور روزگار کے وافر مقدار میں مواقع پیدا کئے پاکستان تحریک انصاف کے دور اقتدار میں ملک میں مہنگائی کا کوئی مسئلہ نہیں تھا اور پاکستان دن رات ہر لحاظ سے ترقی کر رہا تھا پاکستان کے عوام پرامن فضا میں سانس لے رہی تھی پی ڈی ایم شامل سیاسی جماعتوں کے سربراہان کہی دہائیوں سے سرکاری بنگلوں گاڑیوں اور مراعات کے مزے لے رہے تھے عمران خان کے آنے کے بعد یہ مداری سیاستدان بے روزگار ہو گئے اسی دن سے ان لوگوں نے پاکستان اور پاکستان کے ایک مضبوط حکومت کے خلاف سازشیں شروع کر دیں ایک منظم سازش کے تحت غیروں کے ساتھ مل کر غیر جمہوری طریقے سے پاکستان تحریک انصاف کی منتخب حکومت کو سازش سے ہٹایا پاکستان کے اقتدار پر ایک دم سے 13 سیاسی جماعتوں کے خاندانوں نے قبضہ کرکے بندر بانٹ شروع کر دیا، آج پاکستان دیوالیاں ہونے کے قریب ہے اور ملک میں بے روزگاری کی وجہ سے عوام خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں پاکستان کے پچھلے آٹھ مہینوں میں آٹھ لاکھ باصلاحیت پروفیشنل انجینئرز ڈاکٹرز اور دیگر شعوبوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے ملک چھوڑ کر بیرون ملک منتقل ہو گئے، حلقہ این اے 265 کے عوام جانتے ہیں کہ کوئٹہ میں رنگ گیس پائپ لائن ایک ارب روپے کا منصوبہ پاکستان تحریک انصاف کے دور میں منظوری دی گئی اور کراچی سے کوئٹہ اور کوئٹہ سے چمن اور کوئٹہ سے ڑوب تک ڈبل شاہراہوں کا بلوچستان میں جال بچھایا کروڑوں روپوں کی لاگت سے کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں ٹف ٹائلز اسٹریٹ لائٹس اور پانی کی کمی کے شکار علاقوں کو درجنوں ٹیوب ویلز فراہم کیے، کوئٹہ کے مختلف علاقوں کے معززین نے قاسم خان سوری کو ضمنی الیکشن میں بھر پور ساتھ دینے کا عزم کیا۔