کراچی (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر و صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ مارچ کو ہونے والے کراچی کے 9 حلقوں میں قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے تمام نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑے کئے ہیں اور انشااللہ پیپلز پارٹی تمام حلقوں میں عوام کے ووٹوں کی طاقت سے بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز ان کی صدارت میں منعقدہ کراچی ڈویژن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری جاوید ناگوری، نجمی عالم، محمد آصف خان، تمام ڈسٹرکٹ کے صدور و جنرل سیکرٹریز موجود تھے۔ اجلاس میں بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کی پوزیشن اور الیکشن کے بعد کی صورتحال، مخصوص نشستوں کے لئے نامزدگیاں، کراچی میں 9 نشستوں پر ہونے والے قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سعید غنی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے کراچی میں حالیہ بلدیاتی انتخابات میں تمام اضلاع کے عہدیداروں اور کارکنوں نے بہت اچھا کام کیا ہے۔ انہون نے کہا کہ تمام اضلاع اپنے اپنے ضلع سے مخصوص نشستوں کے نام کراچی ڈویژن تک لازمی ایک سے دو روز میں پہنچا دیں۔ سعید غنی نے کہا کہ نئی شروع ہونے والی مردم شماری کے حوالے سے تمام اضلاع کے صدور اور جنرل سیکرٹریز اپنے اپنے اضلاع میں مردم شماری کے حوالے سے آنے والی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور ایک ایک گھر کے تمام افراد کی گھر شماری کو یقینی بنائیں۔ سعید غنی نے مزید کہا کہ 16 مارچ کو ہونے والے کراچی کے 9 حلقوں میں قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے تمام نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑے کئے ہیں اور امیدواروں کی حتمی فہرست جلد ہی جاری کردی جائے گی۔ سعید غنی نے کہا کہ جن جن حلقوں میں ضمنی انتخابات ہونے ہیں وہاں پر انتخابی سرگرمیوں کا آغاز کردیا جائے اور ان حلقوں میں پولنگ ایجنٹ اور دیگر کی تیاریوں کا آغاز کردیا جائے ساتھ ہی عوامی رابطہ مہم شروع کی جائے تاکہ ضمنی انتخابات میں ووٹوں کا تناسب بڑھایا جاسکے۔ سعید غنی نے کہا کہ 16 مارچ کو ہونے والے ضمنی الیکشن کو ہمیں آنے والے عام انتخابات کے ٹرائل کے طور پر لینا ہوگا
مقبول خبریں
آئی اے ای اے کی رپورٹ ہماری ایٹمی سہولیات پر حملے کا بہانہ تھی،...
تہران (این این آئی )ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی...
عامر خان نے اپنے شاہ رخ خان کے 15 سال پرانے رویے کو بچکانہ...
ممبئی (این این آئی) ہالی ووڈ کے اسٹار اداکار عامر خان نے انکشاف کیاہے کہ شاہ رخ خان مجھ سے ناراض تھا اور ہم...
میں عمر کیوں چھپائوں؟ میں جو ہوں، مجھے ایسا ہی قبول کیا جانا چاہیے،ماہرہ...
کراچی (این این آئی) اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی بڑھتی عمر پر ہونے والی تنقید اور اس پر والدہ کی پریشانی سے متعلق ایک...
وزیراعظم کی پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے فوری...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے فوری عملی اقدامات...
امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس کا فریق بننے سے انکار، حکومت سے جواب...
اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس میں عدالتی معاونت اور فریق بننے سے انکار کر دیا۔ اسلام آباد ہائی...