ملتان (این این آئی)وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمودنے کہا ہے کہ مدارس اسلام اورپاکستان کے قلعے ہیں ، ہم مدارس دینیہ کا تحفظ کریں گے اور وطن عزیز پاکستان کی بھی حفاظت کریں گے ۔جامعہ قاسم العلوم کے سالانہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مولانا اسعد محمود نے کہا کہ ہمارا معاشرہ لسانیت اور قوم پرستی کے نام پر تقسیم در تقسیم ہوا ہے، اسلام وحدت کی بات کرتا ہے اور معاشرے کو متحد کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اسی عزم کے ساتھ آگے بڑھنا ہے. مولانا اسعد محمود نے کہا کہ ہم نے عہد کرنا ہے کہ ہم اسلام کا پرچم ہمیشہ بلند رکھیں گے اور ہم آئین پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی جگہ سکون ہے تو مدارس ہیں جہاں صبح شام قرآن وحدیث کے علوم پڑھائے اور سکھائے اور ان پر عمل کرنے کے لیے آپ کو تیار کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سیاست کے محاذ پر بھی دلیل سے اپنے موقف منوائیں گے اور اپنے مدارس کاتحفظ کرتے رہیں گے۔ تقریب کے اختتام پر فارغ التحصیل ہونے والے 51 طلباکی دستار بندی کی گئی۔
مقبول خبریں
صدر مملکت کی چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی 74 ویں سالگرہ...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی 74 ویں سالگرہ پر پاکستان اور...
پاکستان اور بھارت میں زمانہ امن کی پوزیشن پر واپس آنے پر اتفاق رائے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں زمانہ امن کی پوزیشن پر واپس آنے پر اتفاق رائے...
روایتی جنگ میں کامیابی حاصل کرنے کی طاقت نہ رکھنے والے بزدل دشمن نے...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بزدل دشمن نے اسکول کے بچوں پر وار کیا کیونکہ یہ روایتی...
ویسٹ ایشیا بیس بال’ پاکستان نے سیمی فائنل میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا
تہران (این این آئی)پاکستان نے ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے سیمی فائنل میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا۔تہران میں جاری ایونٹ کے پہلے...
بنگلادیش کیخلاف ٹی20 سیریز، پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، شاہین، بابر، رضوان آؤٹ
لاہور(این این آئی) بنگلا دیش کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔سلمان...