راولپنڈی(این این آئی)شیخ رشیدکو اڈیالہ جیل حکام کی جانب سے ریٹرننگ افسر (آر او) کے سامنے پیشی کی اجازت نہیں ملی، انہیں این اے 62 کے ضمنی انتخابات میں کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کیلئے آر او نے طلب کیا تھا۔جیل ذرائع کے مطابق آر او این اے 62 کی جانب سے شیخ رشید کو پیش کرنے کی ہدایت تھی تاہم اس میں واضح ڈائریکشن نہیں تھی۔ آر او این اے 62 نوشین اسرار نیگزشتہ روز اڈیالہ جیل حکام کو خط لکھا تھا۔دوسری جانب شیخ رشید کے مقرر نمائندے شیخ راشدکی موجودگی میں آر او نے شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی درست قرار دے دئیے۔13 فروری تک شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات داخل کیے جاسکتے ہیں، ابھی تک شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی پر کوئی اعتراضات نہیں آئے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ راشد شفیق نے کہاکہ رات7 بجے جیل سے فون آیا کہ ہم شیخ رشید کو پیش نہیں کر رہے، جیل سپرنٹنڈنٹ نے مجسٹریٹ کا حکم ماننے سے انکار کیا۔شیخ راشد نے کہاکہ مری سے واپسی پر رات شیخ رشیدکو کسی سے ملوانے لے کرگئے، وفاداریاں تبدیل کرنیکا کہا جا رہا ہے، شیخ صاحب نے کہا میں عمران خان کے ساتھ ہوں۔انہوںنے کہاکہ آر او نے شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے ہیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...