آئی ایم ایف کے جس معاہدے پر ہم عمل کر رہے ہیں وہ عمران خان نے کیا تھا، خرم دستگیر

0
241

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہاہے کہ جس معاہدے پر ہم عمل کر رہے ہیں وہ معاہدہ عمران خان نے اپریل 2019 میں کیا تھا۔ایک انٹرویومیں وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہاکہ آئی ایم ایف کا اصرار ہے کہ 2019 کے معاہدے پر عمل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ فروری 2022 کے معاہدے کے بھی عمران خان نے چیتھڑے اڑا دیے، فروری 2022 میں ہی عمران خان نے دو بڑی سبسڈیز دیں۔