پی ٹی آئی نے ٹکٹوں کے تقسیم کے حوالے سے حکمت عملی مکمل کرلی

0
158

لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب کے صوبائی انتخابات کے لئے ٹکٹوں کے تقسیم کے حوالے سے حکمت عملی مکمل کرلی جس کے تحت متوقع طور پر پیر یا منگل کے روز امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم مرحلہ وار ہوگی اور ٹکٹوں کی تقسیم 3 مراحل میں کی جائے گی۔بتایا گیا ہے کہ شمالی پنجاب کے حوالے سے امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا گیا اور پہلے مرحلے میں پیر اور منگل کو صوبائی امیدواروں کا اعلان کیا جائے گا۔