اکشے کمار کا ملیالم سپر اسٹار موہن لال کے ساتھ زبردست بھنگڑا، ویڈیو وائرل

0
163

ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے ملیالم سپر اسٹار موہن لال کے ساتھ بھنگڑا ڈالنے کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔دونوں اداکار کسی شادی کی تقریب میں پورے جوش و خروش سے بھنگڑا ڈال رہے ہیں۔اکشے کمار نے ویڈیو کو کیپشن دیا کہ موہن لال سر، میں آپ کے ساتھ اس ڈانس کو ہمیشہ یاد رکھوں گا، یہ نہایت یادگار لمحہ ہے۔اکشے کمار آج کل اپنی نئی فلم سیلفی کی ریلیز کی تیاری کر رہے ہیں جس میں ان کے ساتھ عمران ہاشمی بھی ہیں۔