اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے اوپر ہم اربوں روپے خرچ کرتے ہیں، اگر الیکشن کمیشن وقت پر انتخابات نہیں کراتا تو آئین کی خلافی ورزی کریگا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں الیکشن کمیشن سے متعلق نفرت پھیلانے کے کیس میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہاکہ الیکشن کمیشن میں ہائی کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں ہو رہا، ہم جیل بھرو تحریک کے لیے تیار ہیں، الیکشن کے لیے یہ لوگ تیار نہیں، موجودہ حکومت عمران خان کو روکنے کی کوشش کر رہی ہے۔فواد چوہدری نے کہاکہ آج غداری کیس میں پیشی تھی، ابھی تک پولیس چالان پیش نہ کرسکی، چالان پیش کریں تاکہ ہمیں بھی پتہ لگے کہ ہم نے غداری کیا کی ہے، اگر میں غدار ہوں تو میرے سارے ووٹر غدار ہیں۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان میں کچھ ناسمجھ لوگ ہیں جنہیں تاریخ کا نہیں پتہ، ہمارے اوورسیز پاکستانی ان سے کیوں نفرت کرتے ہیں، اس حکومت نے گرین پاسپورٹ کی عزت ختم کردی ہے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...