عمران نیازی کی ہرزہ سرائی اور طعنے قوم کو مایوس کر رہے ہیں،شہبازشریف

0
123

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ عمران نیازی کی ہرزہ سرائی اور طعنے قوم کو مایوس کر رہے ہیں۔پیرکو اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہاکہ عمران نیازی کی ہرزہ سرائی اور طعنے قوم کو مایوس کر رہے ہیں، ان کی جھوٹ پر مبنی سیاست آئے روز بے نقاب ہو رہی ہے۔شہبازشریف نے کہاکہ عمران خان کو اقتدار میں واپس آنے کی بے چینی ہے اور وہ کرسی کیلئے ملک کو عدم استحکام کا شکار بنانا چاہتے ہیں۔