اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہاہے کہ شاہد خاقان عباسی ناراض نہیں، وہ بڑے بھائی ہیں، ان کے پاس خود چل کر جائوں گی۔شاہد خاقان عباسی کی جانب سے انہیں اپنی لیڈر تسلیم نہ کرنے کے بیان کے رد عمل میں پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ شاہد خاقان عباسی کا میرے والد سے30برس سے زیادہ کا تعلق ہے، وہ نوجوانوں کو آگے لانا چاہتے ہیں۔سینئرنائب صدرنے کہاکہ احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق سب سینئرز کی سر پرستی اور نگرانی میں کام کر رہی ہوں، سینئرز کو اپنے پیچھے کھڑا نہیں کرنا چاہتی، نہ میری ایسی پرورش ہوئی ہے، یہ میرے لیے لائن ہے، اسے کراس نہیں کر سکتی۔واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن)کے رہنما، سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا کہ مریم نہ میری لیڈر ہیں، نہ ان کا دعویٰ ہے کہ وہ پارٹی کی لیڈر ہیں۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھاکہ میرے لیڈر نواز شریف ہیں اور پارٹی کے صدر شہباز شریف ہیں، مریم نواز نے پارٹی صدارت سنبھالی تو فیصلہ کروں گا کہ جماعت میں آگے چل سکتا ہوں یا نہیں۔
مقبول خبریں
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...