مانچسٹر (این این آئی)مسلم لیگ (ن)کے چیف کوآرڈینیٹر برائے انٹرنیشنل افیئرز اور معروف اوورسیز پاکستانی قانون دان بیرسٹر امجد ملک نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی پاکستانی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ، امید ہے وزیراعظم شہباز شریف اوورسیز پاکستانیوں کو کسی صورت نظر انداز نہیں کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ”این این آئی ” سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے دورہ پاکستان کے دوران وزیراعظم پاکستان سے ملاقات کی اور انہیں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل سے آگاہ کیااس دور ان چند گزارشات بھی پیش کیں جن میں گلف میں مقیم پاکستانیوں کیلئے مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ، شناختی کارڈ کی موجودگی میں نائیکوپ کارڈ کی شرط کا خاتمہ ، اوورسیز پاکستانیوں کیلئے فون کی ٹیکس فری سہولت ، پاکستان کرکٹ بورڈ طرز پر اوورسیز فائونڈیشن کا اپنا بورڈ تشکیل دینے کی درخواست اور 80 لاکھ اوورسیز پاکستانیوں کی پارلیمان میں نمائندگی ، جائز مطالبات کا فوری حل اور اسلام آباد میں انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد شامل تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ان تجاویز پر عملدرآمد کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کو خصوصی مراسلہ ارسال کر دیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی وزارت اس وقت پیپلز پارٹی کے پاس ہے اور فوکل پرسنز کی تعیناتی ان کا صوابدیدی اختیار ہے تاہم ہم نے دن رات محنت کر کے اوورسیز پاکستانیوں کی ایڈوائزری کونسل بنائی تھی جن کی تشکیل نو سے زیادہ ضروری ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کیلئے فوری عملی اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ سمندر پاکستانیوں سے رابطہ اور انکے مسائل کا حل مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا خاصہ ہے اور اس وقت دنیا بھر سے اوورسیز پاکستانیوں کا بہت دبائو ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف وزارت اوورسیز کے معاملات میں تیزی لانے کیلئے اپنے مشیر کا فوری تقرر کریں کیونکہ اس وقت اوورسیز پاکستانیوں کے اعتماد میں اضافے سے معیشت میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔ بیرسٹرامجد ملک نے کہاکہ پی ڈی ایم کی حکومت کا حصہ بننے کی اصل وجہ یہی ہے کہ عمران ٹولے نے جو پاکستان اور اسکی معیشت اور اخلاقیات کو نقصان پہنچایا ہے ، اسے بہتر کیا جائے۔انہوںنے کہاکہ ہم اپنی سیاست سے بالائے طاق رکھتے ہوئے ملک بچانے کے مشن پر سرگرم ہیں اور انشاء اللہ اسحاق ڈار جلد قوم کی خوشخالی کی نوید ثابت ہونگے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...