کراچی (این این آئی)پاکستان کی معروف اداکارہ سجل علی نے کہا ہے کہ جمائما خان کی فلم میں کام کرنے کا تجربہ شاندار رہا۔لندن میں جمائما خان کی فلم کے پریمیئر میں سجل علی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح کی فلم میں پاکستان کی نمائندگی پر فخر ہے۔سجل علی نے کہا کہ شیکھر کپور کے ساتھ کام اور شبانہ اعظمی کے ساتھ اسکرین شیئر کر کے ایک خواب پورا ہوا۔اداکارہ نے کہا کہ وابستہ توقعات سے پریشان تھی لیکن فلم میں شاندار پرفارمنس پر خوش ہوں۔انہوں نے کہا کہ اس فلم میں مغرب کو رنگا رنگ پاکستان دکھے گا۔واضح رہے کہ فلم ‘واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ’ کی نمائش آسٹریلیا میں ہوچکی ہے جبکہ 24 فروری کو اسے برطانیہ میں بھی ریلیز کر دیا جائے گا۔ تاہم اس فلم کو ریلیز سے قبل مختلف فلم فیسٹیولز میں پیش کیا جاچکا ہے۔
مقبول خبریں
اعزاز پوری قوم، افواجِ پاکستان، خاص کر سول اور ملٹری شہداء اور غازیوں کے...
راولپنڈی(این این آئی)فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے کہاہے کہ فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں ،اعزاز...
وفاقی کابینہ نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی...
اسلام آباد (این این آئی)حکومت پاکستان نے معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی...
اسحٰق ڈار کا پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت پر چین سے...
بیجنگ /اسلام آباد(این این آئی)بیجنگ میں موجود پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت...
پاک فوج کے آپریشن ” بنیان مرصوص” کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان...
کھاریاں (این این آئی) پاک فوج کے آپریشن " بنیان مرصوص" کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان اور امت مسلمہ کو بھی تقویت...
اسحاق ڈار کی چینی وزیر سے ملاقات، اسٹریٹجک تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
بیجنگ(این این آئی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ سے ملاقات کی...