کراچی(این این آئی) پاکستان شوبز کے گلوکار اور اداکار فرحان سعید نے پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر ردِعمل دیتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے۔گزشتہ روز پیٹرول 22 روپے 22 پیسے کے اضافے کے ساتھ 272 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 17.20 روپیاضافے کے ساتھ 262.80 روپے سے بڑھا کر 280 روپے فی لیٹر کر دیا گیا۔پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں جس پر جہاں ہماری سوئی ہوئی قوم پیٹرول پمپس پر لمبی قطاریں لگائے کھڑی ہے وہیں شوبز فنکار بھی انہیں مہنگائی کے خلاف آواز اْٹھانے کیلئے بیدار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔گلوکار فرحان سعید نے پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں پر اپنا شدید ردِعمل دیتے ہوئے پاکستانی قوم سے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ فرحان سعید نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ انہیں اس بات پر افسوس ہے کہ پاکستانی قوم 500 روپے لیٹر پیٹرول بھی ڈلوا لیں گے۔فرحان سعید نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ‘پاکستانیو تم 500 روپے لیٹر بھی ڈلوا لو گے، جو قوم اپنے حق کیلئے کھڑی نہ ہو وہ یہ اور اس سے مزید بْرے کی حقدار ہے’۔فرحان سعید کے اس ٹوئٹ پر ٹوئٹر صارفین نے بھی ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہماری قوم کے نوجوان 272 روپے فی لیٹر پیٹرول ڈلوا کر دھکے کھاتے ہوئے پی ایس ایل میچ دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم پہنچنے میں مصروف ہے۔
مقبول خبریں
اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے: لیاقت بلوچ
لاہور(این این آئی)جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ایک...
ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران پولیو کے مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد(این این آئی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے پولیو کے 4 کیسز رپورٹ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سامنے آنے والے4 نئے...
یہ سیاسی احتجاج ہے یا ملک کیخلاف سازش؟اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہیکہ تحریک انصاف بار بار کیوں ایسے وقت پر احتجاج کی کال دیتی...
پی ٹی آئی احتجاج: آئی ٹی کمپنیوں کے انٹرنیٹ پر کوئی بندش نہیں آئی،...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران آئی ٹی کمپنیوں...
خواتین میری ریڈ لائن ہیں، تشدد یا ظلم قطعاً برداشت نہیں: مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری...