ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے پاک آرمی کے خلاف گھنائونا پروپیگنڈا مسترد کردیا

0
126

کراچی(این این آئی)ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے پاک فوج کے خلاف گھنائونا پروپیگنڈا مسترد کرتے ہوئے پاکستان کے مختلف شعبہ جات میں کرپشن کا اصل چارٹ جاری کردیا۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ واضح طور پر پاکستان آرمی کے خلاف پروپیگنڈہ اورجعلی معلومات مسترد کرتے ہیں۔ ایف آئی اے اس معاملہ کو دیکھے اور ذمہ داران کے خلاف الیکٹرونک کرائم ایکٹ بیس کے تحت سخت ایکشن لے۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے پاکستان کے شعبہ جات میں کرپشن کی شرح کا اصل اور درست سروے چارٹ بھی شئیر کیا ہے۔اعلامیے کے مطابق پولیس کے محکمہ میں 36 فیصد کرپشن کی شرح ہے۔ منتخب نمائندوں میں 36 فیصد کرپشن جبکہ سرکاری حکام میں یہ شرح 35 فیصد ہے۔بزنس سیکٹر میں 34 فیصد، لوکل گورنمنٹ میں 33 فیصد اور ٹیکس آفیشل میں 32 فیصد تک سروے کی گئی ہے۔پاکستان آرمی کے خلاف ایک گھنائونی مہم سوشل میڈیا پرچلائی جارہی ہے کہ جس میں ٹرانسپیرنسی انٹرنشینل کا نام لے کر آرمی کوکرپٹ ترین ادارہ دکھایا جارہا ہے جو سراسر جھوٹ اور گھٹیا پروپیگنڈا ہے۔