لاہور ( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پارٹی قائد نواز شریف کی ہدایت پر (ن) لیگ کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز سے ملاقات کی ۔ پارٹی ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ میں دھڑے بندیوں کی خبریں سامنے آنے کے بعد سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی پارٹی قائد نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر مریم نواز سے ملنے لاہور پہنچے ۔ انکی چیف آرگنائز مریم نواز سے پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں ملاقات ہوئی جو تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی۔اہم ملاقات میں مریم نواز نے شاہد خاقان عباسی کو یقین دہانی کرائی کہ پارٹی معاملات میں سینئر قیادت کو ساتھ لے کر چلیں گے۔مریم نواز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا آپ کے ساتھ احترام کا مضبوط رشتہ ہے۔ بے پرکی پھیلانے والے ناکام ہوں گے۔ذرائع کے مطابق مریم نواز نے کہا کہ میں آپکی بہن ہوں اور آپکی رہنمائی میں پارٹی اور ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنا چاہتی ہوں، پارٹی میری اکیلی کی نہیں نوازشریف کی سربراہی میں سب مل کر پارٹی کیلئے کام کریں گے، آپ جیسے لیڈر پارٹی کا فخر ہیں اور آپ کی لازوال قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میں نواز شریف کا سپاہی تھا، ہوں اور ہمیشہ رہوں گا۔ میرا موقف ہے کہ پارٹی میں ہر معاملے پر مشاورت کو ترجیح دی جانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنا سب کچھ مسلم لیگ (ن) کے لئے وقف کر رکھا ہے، نوازشریف میرے لیڈر ہیں اور شہباز شریف کی رہنمائی ہمیشہ میرے ساتھ رہی، نواز شریف سے محبت ہے اس لئے (ن) لیگ میں ہیں۔(ن) لیگ میں رہا اور آخری دم تک (ن) لیگ میں ہی رہوں گا۔ مسلم لیگ (ن) سے کوئی دوری نہیں بڑھی، نواز شریف اور پارٹی سے آج بھی رابطہ قائم ہے اور کل بھی قائم رہے گا۔
مقبول خبریں
سری نگر ہائی وے پر شرپسندوں نے رینجرز اہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی، 4...
اسلام آباد(این این آئی)سری نگر ہائی وے پر شرپسندوں نے رینجرز اہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی جس سے 4 رینجرز اہلکار شہید اور ایک...
ایران نے جوہری پروگرام پر بات چیت کیلئے رضامندی ظاہر کردی
تہران (این این آئی)ایران نے جوہری پروگرام پر مغرب کے ساتھ بات چیت کے لیے رضامندی ظاہر کردی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ...
وارنٹِ گرفتاری کافی نہیں، نیتن یاہو کو سزائے موت دی جائے، آیت اللہ خامنہ...
تہران (این این آئی)ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نیکہا کہ غزہ میں جارحیت کے مرتکب اسرائیلی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری کافی...
ٹرمپ کا میکسیکو، کینیڈا، چین سے آئی اشیاء پر ٹیکس لگانے کا اعلان
واشنگٹن (این این آئی)نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو، کینیڈا اور چین سے آنے والی اشیاء پر بھاری ٹیکس لگانے...
اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کی توقع، 36 گھنٹوں میں اعلان...
واشنگٹن (این این آئی)اسرائیل اور لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی معاہدہ جلد ہونے کی توقع ہے، اور اس حوالے...