اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ کراچی کے عوام کے مینڈیٹ کو تسلیم کیا جائے اور میئر کے انتخابات فوری کرائے جائیں۔ جمعرات کو جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے کراچی الیکشن سیل کے انچارج نجمی عالم نے زرداری ہاؤس میں ملاقات کی جس میں بلاول بھٹو زرداری کو صدر ٹاؤن کی یوسی 11 سے چیئرمین کا انتخاب جیتنے والے نجمی عالم نے بلدیاتی انتخابات کی بعد کی صورت حال سے آگاہ کیا ۔ بلاو ل بھٹو زر داری نے کہاکہ کراچی کے عوام کے مینڈیٹ کو تسلیم کیا جائے اور میئر کے انتخابات فوری کرائے جائیں۔ انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن جیتے ہوئے امیدواروں کا نوٹی فکیشن فی الفور جاری کرے۔ انہوںنے کہاکہ کراچی میں مخصوص نشستوں کے انتخابی عمل کو بھی جلد از جلد مکمل کیا جائے۔انہوںنے کہاکہ اگر بلدیاتی الیکشن کے اگلے انتخابی عمل میں تاخیر ہوئی تو پاکستان پیپلزپارٹی احتجاج کا حق رکھتی ہے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...