وزیراعظم پاکستان زلزلہ زدگان سے اظہار یکجہتی کیلئے ترکیہ پہنچ گئے

0
186

انقرہ (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف زلزلہ زدگان سے اظہار یکجہتی کے لیے ترکیہ پہنچ گئے۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے خصوصی طیارے نے ترکیہ کے انقرہ ائیرپورٹ پر لینڈ کیا۔ترکیہ کے حکام کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستانی وفد کا انقرہ ائیر پورٹ پر استقبال کیا گیا۔وزیراعظم پاکستانی عوام کی طرف سے ترکیہ اور شام سے تعزیت کا اظہار کریں گے،وزیراعظم شہباز شریف اور طیب اردوان ترکیہ کے تباہ شدہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔