کراچی پولیس آفس حملے میں بیرونی ہاتھ ملوث ہوسکتا ہے ، رانا ثنا اللہ

0
159

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ کراچی کے علاقے صدر میں پولیس آفس حملے میں بیرونی ہاتھ ملوث ہوسکتا ہے۔میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ کراچی کے علاقے صدر میں پولیس آفس حملے میں بیرونی ہاتھ ملوث ہوسکتا ہے، ان واقعات میں ایک ہی گروپ کے ملوث ہونے کا امکان ہے۔