اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد ایف نائن زیادتی کیس میں ملزمان کی ہلاکت کے مبینہ پولیس مقابلے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے علاقے ایف نائن میں زیادتی کیس کے ملزمان کی ہلاکت کے مبینہ پولیس مقابلے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، اور اس حوالے سے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے تین رکنی انکوائری کمیٹی قائم کرتے ہوئے مراسلہ جاری کردیا ہے۔مبینہ پولیس مقابلے کی تحقیقات کا آغاز پولیس کے مبینہ مقابلے میں ہلاک ہونے والے مقتولین نواب خان اور اقبال خان کے اہلخانہ کی جانب سے موصول شکایت پر کیا گیا ہے۔تحقیقات کیلئے انتظامیہ نے تین رکنی ٹیم تشکیل دے دی ہے، جس میں اسٹنٹ کمشنرصدر،ایس پی صدراورڈی ایس پی اسپیشل برانچ کو کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی جانب سے تین رکنی انکوائری کمیٹی کو جاری مراسلے میں کہا گیا کہ معاملے کو قانون کے مطابق تحقیقات کی جائے اور ذمہ داروں کیخلاف کاروائی کی جائے۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...