لاہور( این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کراچی میں دہشتگردی کے واقعہ کے تناظر میں وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کو ٹیلی فون کیا ۔وزیر اعلی سندھ نے وزیراعظم شہباز شریف کو کراچی پولیس چیف کے دفتر پر دہشتگردوں کے حملے پر تفصیلات سے آگاہ کیا ۔وزیر اعلی سندھ نے حملہ آوروں سے متعلق جمع کئے گئے حقائق سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا ۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالی کا شکر ہے بڑا جانی نقصان یا تباہی نہیں ہوئی،فورسز نے بڑی بہادری سے حملہ آوروں کا خاتمہ کیا،میری طرف سے تمام افسران اور اہلکاروں کو شاباش دیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لئے صوبائی حکومتوں کی استعداد کار بڑھانے میں پوری معاونت کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بروقت کارروائی اور موقع پر موجود رہنے کے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کے جذبے کی تعریف کی۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...