لاہور ( این این آئی)نامور اداکارہ ثنا نے کہا ہے کہ نفسا نفسی کے موجودہ دور میں والدین اور بچوں کے درمیان فاصلہ بڑھ رہا ہے ،ایک دوسرے کو وقت نہ دینے کی وجہ سے رشتے بھی احساسات سے عاری ہوتے جا رہے ہیں ۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری پہلی ترجیح اپنے بچوں کی بہترین پرورش ہے کیونکہ ہم جو کچھ بھی کرتے ہیں اپنے بچوں کے لئے ہی کرتے ہیں ۔اگر ہمارے اور ان کے درمیان فاصلہ آجائے گا تو اس کا دونوں کو نقصان اٹھانا پڑتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شوہر کی مصروفیات کی وجہ سے مجھے ماں اور باپ دونوں کا کردار ادا کرنا ہوتاہے اور خدا کا شکر ہے کہ میں نے اب تک اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت اور پرورش بڑے اچھے انداز میں کی ہے ۔میری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ جو بھی پراجیکٹ سائن کروں اس کا شیڈول اس طرح طے ہو کہ میں اپنے بچوں پر مکمل توجہ دے سکوں ۔ میری کوشش ہے کہ وہ بڑے ہو کر اس ملک کے ذمہ دار اور مہذب شہری بنیں ۔ ثناء نے کہا کہ میں دوسرے والدین سے بھی اپیل کرتی ہوں کہ وہ اپنے بچوں کو لازمی وقت دیں ۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...