لاہور ( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان کی گاڑی کو ہائیکورٹ کے احاطے میں داخلے کے لئے اجازت کی درخواست مسترد کردی ۔ہائیکورٹ میں جسٹس عابد عزیز شیخ نے بطور انتظامی جج فیصلہ سنایا ، عمران خان کے وکلاء نے گاڑی کو احاطہ عدالت میں لانے کے لیے انتظامی سطح پر ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا ۔پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کی جانب سے دی گئی درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ عمران خان کی زندگی کو لاحق خطرات کے پیش نظر پیشی پر سکیورٹی کلیئرنس کروائی جائے۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ عمران خان کی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں، ان کی گاڑی کو ہائیکورٹ کے اندر آنے کی اجازت نہیں دی جارہی، سکیورٹی معاملات کی وجہ سے عمران خان کی گاڑی کو ہائیکورٹ آنے کی اجازت دی جائے۔واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کو حفاظتی ضمانت کی درخواست میں دستخط کی تصدیق کے لئے طلب کیا تھا۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...