لاہو ر( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی ۔ ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے آڈیو لیک معاملے پر وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے خلاف شیخ شاہد رانا ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ عدلیہ کو سکینڈلائزڈ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، رانا ثنا اللہ نے لائیو پریس کانفرنس کر کے سابق وزیراعلی پرویز الٰہی اور صدر سپریم کورٹ بار کی آڈیو لیک کی، رانا ثنا اللہ نے آڈیو لیک کر کے عدلیہ کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ وکیل اور کلائنٹ کی پرائیویسی کو متاثر کر کے قانونی حلقوں کو ہیجان میں مبتلا کیا گیا، غیر آئینی اقدام کرنے اور عدلیہ کو سکینڈلائز کرنے پر رانا ثنا اللہ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔عدالت نے ریمارکس دئیے کہ سپریم کورٹ اس مسئلہ کو دیکھ رہی ہے، کیا اس کی فرانزک رپورٹ ساتھ لگائی ہے، آپ کا کیا تعلق ہے ،آپ پریشان نہ ہوں ہم اس کو سنبھال لیں گے۔جسٹس عابد عزیز شیخ نے استفسار کیا کہ وہ آڈیو کہاں ہے، کیا آپ نے درخواست کے ساتھ لف کی ہے؟۔عدالت نے درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔بعدازاں عدالت نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دیا۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...