کراچی(این این آئی)قانون نافذ کر نے والے اداروں نے کے پی او پر حملے کی تحقیقات تیز کردیں۔سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق کراچی پولیس آفس پر حملے کے سہولت کاروں کی تلاش میں رات گئے مزید چھاپے مارے گئے جس میں سی ٹی ڈی نے افغان بستی کے قریب کارروائی کرکے تین مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق افغان بستی میں کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی اور اس دوران ایک مخصوص مکان پر چھاپہ مارا گیا جہاں سے حراست میں لیے گئے افراد سے کچھ موبائل سمز برآمد کی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق جیو فینسنگ میں 100میں سے 12 بند نمبروں کو سموں سے میچ کیا جارہا ہے جبکہ جیو فینسنگ میں حملے کے وقت 100 سے زائد نمبروں کو مشکوک قرار دیا گیا اور 10 سے 12 نمبر حملے کے بعد سے بند ہیں۔
مقبول خبریں
اسرائیل میں جاری سیاسی بحران پر امریکا کا شدید اظہار تشویش
واشنگٹن(این این آئی )وائٹ ہاس نے اسرائیل میں جاری سیاسی بحران پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہائوس...
سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کا رمضان المبارک میں دو طرفہ ملاقات پر اتفاق
ریاض (این این آئی )سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ نے ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے ساتھ رواں ماہ...
سعودی ولی عہد اور فرانسیسی صدر کا دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
ریاض (این این آئی )سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے ایک فون کال پر...
محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی کر دی
لاہور ( این این آئی) محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 29مارچ سے...
امپورٹڈ حکومت نے پاکستان کومذاق بنا کررکھ دیا ہے’فواد چودھری
لاہور( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے پاکستان...