لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما وسابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ لاہور نے بہت عزت دی لیکن عمران خان کو حاضری پر مجبور کرکے انتہائی زیادتی پر مبنی کارروائی کی گئی۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ عمران خان کی سکیورٹی اور میڈیکل دونوں کو شدید خطرے میں ڈالا گیا، صرف ایک دھکا دوبارہ فریکچر کے لئے کافی تھا، جعلی میڈیکل رپورٹ پر فرار نواز شریف کو بلایا نہیں اور عوام کے لیڈر سے ایسا سلوک؟۔اپنے ایک اور ٹوئیٹ میں فواد چودھری نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں سے پی ڈی ایم حکومت کا سلوک شرمناک ہے، دبئی کے ٹکٹ میں 50ہزار اور شارجہ کے ٹکٹ میں 75ہزار روپے کا ٹیکس لگا دیا گیا ہے۔سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ جانے والے اڑھائی لاکھ، لندن اور یورپ جانے والے ڈیرھ لاکھ روپے تک ٹیکس بھریں گے، پاکستان میں رہنے والے اور اوورسیز سب اس حکومت سے تنگ ہیں۔
مقبول خبریں
الیکشن کمیشن کابلدیاتی انتخابات کے التوا ء پر اظہار ناراضگی
لاہور( این این آئی) الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے التوا ء پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے 29 مئی کو چیف...
وزیراعظم ،فیلڈ مارشل کا پختہ عزم ہے فتنہ ہندوستان کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا...
لاہور( این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کی واحد قوم ہے جس کے بچوں...
ہانیہ عامر پر بھارتی اداکارہ کا نفرت انگیز تبصرہ، شائقین برہم
کراچی /ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکارہ سربھی داس نے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے خلاف نفرت انگیز بیان دے کر ایک نیا تنازعہ کھڑا...
خوف اور جنات کی دنیا پر مبنی فلم” دیمک” عید الاضحی پر سنیماوں میں...
اسلام آباد (این این آئی)خوف، وحشت اور جنات کی دنیا پر مبنی جیو فلمز کی نئی پیشکش فلم دیمک عید الاضحی پر پیش کی...
چین سی پیک ٹو شروع کرنے کو تیار ہے، افغانستان کو ساتھ ملاکر دہشتگردی...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ دورہ چین انتہائی کامیاب رہا، چین نے پاکستان...